وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یکم مٸ کے موقعہ پر دنیا بھر کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔محنت کش طبقے کے حقوق ، وقار اور بااختیار بنانے کے پیپلز پارٹی کے تاریخی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
صوبائی وزیرسید ناصر شاہ نے کہا کہ یکم مٸ عظیم محنت کشوں کی قربانیوں کا دن ہے جنھوں نے اپنے حقوق کی خاطر سامراجی قوتوں کے ہاتھوں جانیں گنواٸیں۔پیپلز پارٹی نے اپنے آغاز سے مزدور طبقے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کی
سید ناصر شاہ نے کہا کہ قاٸد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو یونین سازی کا حق دیا۔قاٸد عوام نے محنت کشوں کی فلاح کے لیے ای او بی آٸ جیسے ادارے قاٸم کیے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پہلی وفعہ وزیر اعظم بنتے ہی پہلا حکم آمریت میں گرفتار مزدوروں کی رہاٸ کا دیا تھا۔
صوبائی وزیرسید ناصر شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے پہلے دور حکومت میں مزدور مخالف شقوں کو آٸین سے حدف کیا گیا۔مزدوروں کی تنخواہوں و پینشنز میں تاریخی اضافہ کیا گیا اور مفت علاج و معالجہ کا قانون نافذ کیا گیا۔
صوبائی وزیرسید ناصر شاہ نے کہا کہ چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ باعزت روزگار،منصفانہ اجرت اور سماجی تحفظ ہر محنت کش کا بنیادی حق ہے۔پیپلز پارٹی چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مزدور طبقے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔محنت کشوں کو سماجی تحفظ ، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سندھ حکومت چیٸرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
