مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں:طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے یومِ مئی مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کو یومِ مزدور بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے,یہ دن محنت کش طبقے کی جدو جہد قربانیوں اور حقوق کی یاد دہائی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ یوم مئی کی مناسبت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے 1970کی دہائی میں پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی بار لیبر پالیسی متعارف کرائی گئی, صنعتی ملازمین کو یونین سازی کا حق ملا اور سوشل سکیورٹی کے نظام کو فروغ دیا گیا ان کی قیادت میں مزدوروں کونہ صرف آواز ملی بلکہ انکے سماجی و معاشی حالات بہتر ہونے لگے، اس کے باوجود مزدور اور محنت کش طبقے کو چیلنجز کا سامنا تھا، مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، اسی جدوجہد کے پیش نظر  یومِ مئی کے دن مزدوروں کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں