بھارت میں پاکستانی چینلز، اینکرز، یوٹیوب چینلز، پیجز پر پابندیاں،شرجیل انعام میمن کی شدید مذمت
بھارت میں پاکستانی چینلز، اینکرز، یو ٹیوب چینلز، پیجز پر پابندیاں، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی شدید مذمت
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈان نیوز، سماء، اے آر وائے، جیو، بول نیوز، سنو نیوز، کیپیٹل ٹی وی، اے بی این، جی این این، جی ٹی وی اور دیگر چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل یے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارت میں جب کبھی الیکشن قریب آتے ہیں، انتہا پسند بی جے پی سرکار کوئی نہ کوئی فالس فلیگ آپریشن کرکے ہمدردیاں بٹورتا ہے،پاکستانی نیوز چینلز، یوٹیوب پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پیجز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فاشزم کا ثبوت ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ انتہا پسند مودی سرکار پابندیوں سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو چھپا نہیں سکتا،بھارت نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ سچ سے خوفزدہ اور نہتے کشمیریوں پر اپنے مظالم چھپانے کے لیے ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہے،کسی بھی قسم کی سنسرشپ کشمیری عوام کو راہ آزادی سے ہٹا نہیں سکتی، جہد مسلسل کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
