ڈجیٹائزیشن معیشتوں کو نئی شکل دے رہا ہے:وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم (ڈی سی او) کی سیکرٹری جنرل دیما الیحییٰ نےملاقات کی ۔ملاقات میں ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کی نوجوان افرادی قوت ہے اور حکومت کی اولین ترجیحات میں انہیں ڈیجیٹل ہنر اور تربیت سے لیس کرنا شامل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 24 کروڑ افراد پر مشتمل پاکستانی معیشت ڈیجیٹل سٹارٹ اپس اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے خطے کی سب سے موزوں مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیاں اور سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کا مقصد ملک میں سرمائے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لانے کے عزم کا اظہار کیا،نوجوان افرادی قوت کو اپنی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال کرنے اور باعزت روزگار حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، جس سے وہ معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ڈیجیٹل تبدیلی کو ایک ایسا انقلاب قرار دیا جو معیشتوں کو نئی شکل دے رہا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر ہونے والی ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ پاکستان کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہ فورم اور اس میں بین الاقوامی شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرل دیما الیحییٰ نے پاکستان میں پہلے ڈیجیٹل شعبے کے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فورم کے پہلے اجلاس میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیر اعظم سید توقیر شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی-

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں