کراچی: پانی کی بندش اور واٹر کارپوریشن کے خلاف امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرک وسطی کامران سراج چیئرمین گلبرگ ٹاؤن اور چئیرمن لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی مشترکہ پریس کانفرنس۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے کہا کہ فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں پانی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہیں،گلبرگ ٹاؤن اور لیاقت آباد ٹاؤن میں پانی کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے جس سے لوگوں کو روزمرہ کے کاموں میں مسائل و پریشانی کا سامنا ہے ہم مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام کے مسائل کریں ورنہ عوام شدید احتجاج کرینگے۔
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور یہاں لوگ ٹینکروں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں حالانکہ ہم عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ یہاں پانی کے مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔اس موقع پر یو سی چیئرمین کونسلر اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی
