پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج نے  لائن آف کنٹرول پر  ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2کواڈ کواپٹر مار گرائے، لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری،پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے  ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور  کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی  کر رہا تھا،مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4ہے ،اس سے قبل آج  دن کوپاک فوج نے بھارتی 5آسام رجمنٹ کا  ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی  کا باعث بن رہے ہیں،یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں۔پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں