چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کا سڑک کی تعمیرات اور کارپیٹنگ کا معائنہ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اولڈ تھانہ ولیج سے صالح محمد گوٹھ تک سڑک کی تعمیرات اور کارپیٹنگ کا معائنہ کیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اولڈ تھانہ ولیج سے صالح محمد گوٹھ تک سڑک کی تعمیرات اور کارپیٹنگ کا معائنہ کیا

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور گڈاپ ٹاؤن کی ہر یوسی میں اراکین کی مشاورت سے ترقیاتی کام جاری ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور ویژن پر گامزن ہیں اور(انشاء اللہ) اپنے وسائل اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری کلک(CLICK)  پروجیکٹ کے تحت بھی کام جاری وساری ہیں تمام یونین کونسلز میں تعمیر و ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کو جدید ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ یہ سڑک کلک پروجیکٹ کے تعاون سے تعمیر کی جا رہی ہے

کارپیٹنگ کے آغاز کے موقع پر کلک پروجیکٹ کے فوکل پرسن محمد شرجیل خان اور سرفراز احمد کھتری بھی موجود تھے۔

دونوں افسران نے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اہلِ علاقہ نے سڑک کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو خواب ہم نے دیکھا آج اس کو حقیقت میں بدل دیا گیا

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو کا کہنا تھا کہ گڈاپ ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبے اراکین کونسل کی مشاورت سے تمام یونین کونسلز میں یکساں بنیاد پر کام کروا رہے ہیں

میونسپل کمشنر احمد یار کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں اپنے وسائل اور کلک پروجیکٹ کے تحت گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور کوالٹی پر کوئی سمجوتہ نہیں کیا جائے گااس موقع پراسسٹنٹ انجینئر ارشد بلوچ، اسسٹنٹ انفارمشین شاہ محمد شاہ،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں