میونسپل کمشنر کورنگی کا ایجوکیشن کا اچانک دورہ،غیر حاضر افسران پراظہار برہمی

میونسپل کمشنر کورنگی کا ایجوکیشن کا اچانک دورہ،غیر حاضر افسران پراظہار برہمی

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون غلام فرید  نے کورنگی کے ایجوکیشن  کا اچانک دورہ کیا اور افسران  وملازمین کی حاضری چیک کی غیر حاضر افسران پر میونسپل کمشنر کورنگی ٹاؤن غلام فرید کا اظہار برہمی کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازم کسی صور ت برداشت نہیں کئے جاۓ گے اور کسی بھی کسی بھی قسم کی غفلت اور کو تاہی کو بر داشت نہیں کیا جائیگا غیر حاضر اور دیر سے آنے والے افسران کے ساتھ کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی بعد ازاں میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون غلام فرید نے کورنگی کے تمام ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز کی میٹنگ طلب کی

میونسپل کمشنر غلام فرید کہا ہے کہ ادارے کے ریونیو میں اضافے کیلئے ٹیکس کے نظام میں جدّت اور مستقبل میں مزید بہتری کیلئے اصلاحات اور زیادہ سے زیادہ یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے عملی اور موثر اقدامات کئے جائیں تا کہ وسائل میں اضافے سے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جاسکے اور اس ٹیکس ریکوری کے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچیں

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنس ظفر خالد، ڈائریکٹر پارکس معین جت، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عدنان حبیب،ڈائریکٹر چارچڈ پارکنگ محمد کاشف، ہیلتھ کے ڈاکٹر محمد ایاز اعوان، محکمہ بی اینڈ آر کے سب انجئنیر وجہیی ودیگر افسران بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں