کراچی:چئیرمین آباد محمد حسن بخشی کی زیر صدارت آباد ہاؤس میں ایکزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اور اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور بےبنیاد الزامات کی شدید مذمت کی گئی
بھارتی عزائم کو مسترد اور قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،اجلاس میں شرکاء کی متفقہ قرارداد بھی منظور کی گی
اجلاس میں آباد کی موجودہ کارکردگی،جاری منصوبہ جات اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
آباد کے سینئر نائب چئیرمین سید افضل حمید، نائب چئیرمین طارق عزیر، چیئرمین برائےجنوبی ریجن احمد اویس تھانوی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔
چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نےاجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ آباد تعمیراتی شعبےکی ترقی کیساتھ قومی مفادات کےتحفظ میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔موجودہ صورتحال میں بلڈرز اور ڈویلپرز سخت دباؤ اور مشکلات کا شکار ہیں۔
حسن بخشی کا کہنا تھا کہ بلڈرز کو اس وقت تجاوزات، قانونی پیچیدگیوں اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے،بلڈرز کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں،متعلقہ حکومتی اداروں سے رابطے میں ہیں تاکہ تعمیراتی شعبے کو درپیش رکاوٹوں کا فوری تدارک کیا جاسکے۔آباد مستقبل میں بھی بلڈرز اور ڈویلپرز کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
