حکومت سندھ کی گزارش پر وزیر اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اجلاس دو مئی کو ہون تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے۔وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا۔
اپنے جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سی سی آئی میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا،سندھ کی طرف سے وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم کی بات چیت کے تحت فیصلہ ہوگا اور کینالوں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔
