وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو ٹریفک پولیس کی جانب سے 9 تا 26 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی
ٹریفک پولیس کی جانب سے 9 تا 26 اپریل تک ہیلٹمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 24771 موٹرسائیکلز ضبط شدہ کی۔ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کی 1903 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی
قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 406 ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس نے 25 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔فٹنس نہ ہونے پر 380 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی منسوخ کی جائے، ٹریفک پولیس کی سفارش
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو قانون شکنی پر کوئی رعایت نہ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری میں ہی آپ کی جان کا تحفظ ہے۔شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں،ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، حادثات سے بچاؤ ممکن بنائیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں سے گریز کریں، قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،ہیوی ٹریفک کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر، سختی سے عملدرآمد کریں،بغیر فٹنس اور رجسٹریشن کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی کریں۔ احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ٹریفک قوانین آپ کی حفاظت کے ضامن ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ کو چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ چلانے والوں کی بے ضابطگیوں پر بھی رپورٹ پیش۔ ممنوعہ شاہراہ پر چنگچی رکشہ چلانے، غلط ڈائیونگ اور تیز رفتاری اور دیگر جرائم پر 116 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔267 چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ کو تحویل میں لیا گیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 267 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے، بغیر رجسٹریشن 13 چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ ضبط کئے گئے ہیں۔غیرقانونی طور پر ایل پی جی اور سی این جی لگانے پر 27 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔مجموعی طور پر 3804 فائن ٹکٹس جاری کی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش۔
