غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی اور تاجر تنظیوں کی کال پر شٹر بند ہڑتال کی گئی ہے۔
کراچی میں الیکٹرانکس مارکیٹ، ناز پلازہ، ریگل چوک و دیگر علاقوں میں کاروبار بند رکھا گیا ہے۔
صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے تمام تاجر تنظیموں سے شٹر بند ہڑتال کی حمایت کی اپیل کی تھی۔
اودھر راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پشاور میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شٹرڈاون ہڑتال کی گی ہے۔
کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار اور پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتی۔
