کورنگی ٹاون کی جانب سے بھارتی جارجیت کے خلاف ریلی کا انعقاد

نکالی گئ جوکہ کورنگی ٹاون آفس کورنگی ڈھائ پر اختتام پذیر ہوئ اس جارجیت ریلی میں ترجمان ملت جعفریہ علامہ اشرف منتظری، نائب صدر ضلع کورنگی PPP شیراز وحید، پی ایس 95 کے صدر کوثر عابدی، میونسپل کمشنر کورنگی غلام فرید، یو سی چئیر مین و وائس چئیر مین، کوآرڈینٹر کورنگی سر معیز الدین، سیاسی وسماجی شخصیات، کورنگی ٹاون کے افسران و ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی

کراچی: کورنگی ٹاون کی جانب سے چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کی زیر قیادت بھارتی جارجیت کے خلاف عیدگاہ گراؤنڈ سے ریلی نکالی گئ جوکہ کورنگی ٹاون آفس کورنگی ڈھائ پر اختتام پذیر ہوئ اس جارجیت ریلی میں ترجمان ملت جعفریہ علامہ اشرف منتظری، نائب صدر ضلع کورنگی PPP شیراز وحید، پی ایس 95 کے صدر کوثر عابدی، میونسپل کمشنر کورنگی غلام فرید، یو سی چئیر مین و وائس چئیر مین، کوآرڈینٹر کورنگی سر معیز الدین، سیاسی وسماجی شخصیات، کورنگی ٹاون کے افسران و ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی

اس موقع پرچئیر مین کورنگی ٹاون نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ بھارت دھمکیوں پر اتر آئے عقل کے ناخن لو ہم جنگ نہیں چاہتے مگر تمھارے ایڈونچرز کا خوب جواب دینا جانتے ہیں افواج پاکستان اور عوام ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں اورسبق سکھانا بھی ہمیں آتا ہےپاکستان ایک خوددار، خودمختار اور باہمت قوم ہے جس نے ہمیشہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہونے کا ثبوت دیا ہےبھارت جو خود اپنے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، وہ پاکستان کے خلاف جنگی جنون پھیلا کر دنیا کی توجہ اپنے داخلی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں حوصلے اور ایمان میں ہوتی ہے اور الحمدللہ پاکستانی قوم اس دولت سے مالا مال ہے ہم پر حملے کرنے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے ہم وہ قوم ہیں جو امن چاہتی ہے، مگر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینا بھی جانتے ہے۔

بھارت یاد رکھےہم نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے اور نہ ہی ڈرنے والےپاکستان کے سیاسی حالات جیسے بھی ہوں اور سسٹم سے جتنا بھی اختلاف ہو لیکن بھارت یاد رکھے آپکو چنے چبوانے کیلئے ہم ایک ہیں بھارت کی جارجیت خلاف ریلی میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ریلی میں مودی اور ہندوستان کے خلاف نعرے لگائے گئے اور مودی کا پتلا بھی جلایا گیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں