گلبرگ ٹاؤن بھارت کے خلاف نعروں سے گونج اٹھا

کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے سربراہی میں وائس چیئرمین محمد الیاس ٹاؤن میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے سانحہ پہلگرام کو جواز بنا کر  پاک فوج پر الزام تراشیوں اور پاکستان کا پانی بند کرنے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا

ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرز  گلبرگ ٹاؤن احمد مرتضیٰ سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ بلدیاتی افسران/ ملازمین اور عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی

ریلی کے شرکاء سے ٹاون چئیرمین نصرت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مودی سرکار کی جارحیت اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ بعض زندہ افراد کو مردہ قرار دینا، جھوٹا آپریشن، بھارتی مودی سرکار  اپنی آخری حدوں پر آگیا۔ہندو توا نظریات کے بعد اب پانی پر جنگ کی کوشش ہو رہی ہے۔سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی اور عالمی دنیا کے لئے چیلنج ہے۔ورلڈ بنک اور اقوام متحدہ کو بھارت کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔مودی سرکار کا ردعمل چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک فوج  کے ساتھ ملکی دفاع و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ ہم قومی سلامتی  کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کا بچہ بچہ ریاست پر آنچ نہیں آنے دیگا۔ مودی سرکار خوابوں کی دنیا سے باہر نکلے  اسکے ہر اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اب بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو اسکی دہشت گردانہ کاروائیوں سے روکا جائے اور آبی جارحیت پر بھارت کے خلاف کاروائی کی جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ احمد مرتضیٰ نے کہا کہ بھارت جو اس خطے میں امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔۔ ہم پاکستان کی حفاظت اور اسکے حق کے لئے پوری قوم ایک ہیں۔ پہلگرام واقعہ دھوکا ہے۔ پاکستان کا بھارتی شخصیات کو واپس کرنے اور بھارتی سفارت کاروں کی تعدا کم کرنے افواج پاکستان کو تیار رہنے اور واہگہ بارڈر  بند کرنے اور سخت ردعمل کا خیر مقدم کر تے ھیں۔اس موقع پر سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ ہمیں بھارت کو بتانا ہوگا ہماری امن پسندانہ اقدامات کو ہماری کمزوری نہ سمجھے اسکی ہر جارہیت کا اب منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کا جرات مندانہ موقف پوری قوم کی آواز ہے۔ جس پر پوری قوم متحد ہے۔آخر میں پاکستان کی سا   لمیت اور حفاظت کے لیے دعا کی گئی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں