گڈاپ ٹاؤن کی جانب سے بھارت کے خلاف ریلی، مودی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر احمد یار کی سربراہی میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام کے خلاف گڈاپ ٹاؤن میں ریلی کاانعقاد کیا گیا۔

ریلی میں (اے ڈی سی)  ملیر بشیر میمن،ڈائریکٹر(ایچ آر ایم)  ھمایون عمران خان،سپر ٹینڈ نٹ انجینئر نور علی جمالی، ڈائر یکٹر پرپراٹی سہیل یار خان،ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ ھدایت اللہ شیخ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،لاء آفسر سہیل قاضی،ڈپٹی ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) سرفراز احمد کھتری،ڈپٹی ڈائر یکٹراینٹی انکروچمنٹ اسلم بروہی، عاطیف بدر،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ اسفند جمانی ،پی ایس چیئر مین لعل جان نبی اور اراکین کونسل،ملازمین نے ریلی میں شرکت کی احتجاج میں شامل شرکاء نے بھارت اور مودی سرکار کے خلاف نعر ے بازی کی اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے لگائے اور افواج پاکستان سے بھرپور اظہار یکجہتی کی۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا, یہ معاہدہ جنوبی ایشیا میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ایک اہم اور تاریخی اقدام ہے، بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے,بین الاقوامی قانون کے مطابق کوئی بھی ملک کسی معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم یا معطل نہیں کر سکتا، خاص طور پر جب وہ معاہدہ اقوام متحدہ یا کسی عالمی ادارے کی نگرانی میں ہوا ہو۔

میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے,بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور بھارت پر زور دے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے تاکہ خطے میں امن اور پانی کی منصفانہ تقسیم برقرار رہ سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں