کراچی الیکٹرنکس ڈیلرز ایسوسیئیشن(رجسٹرڈ) کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ھڑتال کی کال دی گئی ہے۔
کراچی الیکٹرنکس ڈیلرز ایسوسیئیشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ خداناخواستہ ہمارے بچوں کو کھیلتے ہوئے معمولی چوٹ یا خراش لگ جائے تو ہم وہ تکلیف برداشت نہیں کرسکتے۔چوٹ انہیں لگتی ہے اور دل ہمارا تڑپنے لگتا ہے۔
رضوان عرفان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی ہولناک بمباری سے جھلس کر شہید ہوجانے والے بچوں کے کٹے پھٹے لاشے پوچھتے ہیں۔۔کیا ہم آپ کے کچھ نہیں لگتے؟
رضوان عرفان نے کہا کہ کل 26 اپریل بروز ہفتہ تاجر برادری کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمان بھائیوں، بہنوں اور بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر شٹر ڈاؤں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی اور ملک بھر کے تاجر تنظیموں نے اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
