وزیراعلیٰ سندھ کا راشد محمود سے رابطہ، کینال فیصلے کی واپسی پر مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے علامہ راشد محمود سومرو سے رابطہ کایا اور دریائے سندھ پر کینال کے فیصلے کی واپسی پر راشد سومرو کو مبارکباد دی

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جے یو آئی (ف) نے سب سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلا کر سنجیدہ قدم اٹھایا۔فیصلے کی واپسی آل پارٹیز کے اعلامیے کی کامیابی ہے۔

شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، خورشید شاہ اور جمیل سومرو کا بھی راشد سومرو سے رابطہ، تمام  رہنماؤں کی جانب سے علامہ راشد سومرو کو جدوجہد پر خراج تحسین

علامہ راشد سومرو نے کہا کہ "سی سی آئی سے باضابطہ فیصلہ آنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی””سندھ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا” "آٹھ ماہ کی مسلسل جدوجہد کے بعد نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں” "کالاباغ ڈیم کے بعد کینالز پر بھی ہمارا مؤقف واضح اور مضبوط ہے” "شرعی فتووں، دھرنوں اور جلسوں نے حکومت کو فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا”

راشد سومرو نے کہا کہ ،جب تک کینالز پر پابندی کا نوٹیفکیشن نہیں آتا، تحریک جاری رہے گی،جے یو آئی (ف) کے جلسے شیڈول کے مطابق ، کل گھوٹکی، پرسوں سکھر میں عوامی اجتماعات ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں