چیئرمین جناح ٹاؤن کے زیرِ صدارت عیدالاضحیٰ کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس

کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس چیئرمین آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران  ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ خالد فیاض، ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان ولید، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز گلشن زون نوید اعوان، جمشید زون عامر عباس نے شرکت کی۔

اجلاس میں عید کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے، صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات، فیلڈ اسٹاف کی موجودگی اور مشینری کی دستیابی جیسے اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

چیئرمین رضوان عبد السمیع نے ہدایت دی کہ آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں