متنازع کینالز منصوبے کے خلاف وکلا کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

خیرپور: متنازع  کینالز منصوبے کے خلاف ببرلو میں قومی شاہراہ پر وکلا کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔

قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث 6 دن سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے

وزیراعظم کی ہدایت پر صدر مسلم لیگ ن بشیر میمن نے وکلا کی کمیٹی سے مذاکرات کیے۔

وکلا نے بشیر میمن کو کینال منصوبےکی منسوخی آرڈر سے مذاکرات مشروط کردیے۔

رہنماپیپلزپارٹی نثارکھوڑو اور خورشید شاہ نے بھی وکلا سے ملاقات کی اور پی پی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

وکلا نےکہا کہ کمیٹی کے فیصلے سے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا جائےگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں