وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نہروں پر صرف مشاورت ہوئی تھی، منصوبے کی منظوری نہیں دی گئی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے بتایا کہ چولستان نہر کا منصوبہ نہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل سے منظور ہوا، نہ ایکنک نے اس کی منظوری دی، نہ اس کا کوئی ٹینڈر منظور ہوا، اس پر اب تک صرف مشاورت ہوئی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نہروں پر صرف مشاورت ہوئی تھی، منصوبے کی منظوری نہیں دی گئی تھی۔چولستان کو پانی پہنچانے والی نہر اتفاق رائے کے ساتھ ہی بنے گی
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چولستان کو پانی پہنچانے والی نہر اتفاق رائے کے ساتھ ہی بنے گی، اتفاق رائے نہ ہوا تو نہیں بنے گی۔
