کراچی: ہیٹ اسٹروک الرٹ جاری ہونے کے فوری طور پر کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کی ہدایت پر کورنگی ٹاون کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دئیے گۓ
میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون غلام فرید نے چئیر مین کی ہدایت پر کورنگی کے سی ایم او ڈاکٹر ایاز اعوان اور دیگر محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ کیمپو ں کا دورہ کیا اور کہا کہ جب تک کراچی میں ہیٹ اسٹر وک کی پیشن گوئ ہے جب تک کورنگی ٹاون میں ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لۓ ہم اور ٹاون کا عملہ کیمپو ں پر موجود رہے گا
انہوں نے موقع پر موجود عوام الناس سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ جسم کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سے بڑھ جانا ہیٹ سٹراک کہلاتا ہے۔ یہ حالت موسم گرما میں عام ہوتی ہے۔ زیادہ دیر تک سورج کی روشنی کا سامنا یا گرمی میں مشقت کرنا اس حالت کی وجہ بن سکتا ہے۔ اگر اس صورتحال میں فوری طبی توجہ حاصل نہ کی جائے تو سنگین نتائج سامنے آ سکتےہیں اور غفلت کی صورت میں مریض موت سے ہمکنار ہو سکتا ہے لہذا بلا ضرورت گرمی گھر سے باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں
