کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو، منگھوپیر ٹاؤن کی جانب سے رلیف کیمپس قائم

کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو، منگھوپیر ٹاؤن کی جانب سے رلیف کیمپس قائم

کراچی: شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی خطرناک لہر کے پیشِ نظر منگھوپیر ٹاؤن  نے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر عوامی تحفظ کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں۔ ٹاؤن چیئرمین حاجی نوازعلی بروہی کی ہدایت پرمنگھوپیر ٹاؤن میں درجنوں ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں، جو دن رات عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی، جو نہ صرف ایک سینئر سیاستدان بلکہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، خود تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ روزانہ مختلف علاقوں کے دورے کر کے ریلیف کیمپوں میں موجود سہولیات، پانی کی فراہمی، طبی امداد، اور سایہ دار جگہوں کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ریلیف کیمپوں میں ٹھنڈا پانی، ORS، ابتدائی طبی امداد، اور ریسکیو رضاکار موجود ہیں، جبکہ بزرگ شہریوں اور بچوں کے لیے خصوصی سہولیات کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ کیمپوں پر موجود رضاکار عوام کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بھی فراہم کر رہے ہیں۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"یہ صرف ایک انتظامی عمل نہیں، یہ ہماری اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔منگھوپیر کے عوام میرے اپنے لوگ ہیں، اور ان کی سلامتی کے لیے ہم ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔ ہماری پوری ٹیم میدانِ عمل میں ہے، اور اللہ کے فضل سے ہم اس آزمائش پر بھی پورا اتریں گے۔”

منگھوپیر ٹاؤن کی اس بروقت اور منظم حکمتِ عملی کو نہ صرف شہر بھر میں سراہا جا رہا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس ماڈل کو ایک مثبت مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا اور غیر ملکی میڈیا ادارے چیئرمین بروہی کی عوامی خدمت اور لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں