
بھان سید آباد(رپورٹ: عاشق مینگل) بھان سید آباد میں مھر برادری کی جانب سے محسن مھر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
عبدالحمید مھر، احسن مھر، نصیر احمد مھر، علی گوھر مھر و دیگر نے انڈس ہائی وے پر احتجاج کرتے وہے نعریبازی بھی کی۔
نورین فاطمہ کی چچا عبدالحمد مھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصور سومرو نے نورین کو بلیک میل کرکے نکاح کیا، پھر طلاق کے لئے 40 لاکھ روپے لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس بھی ہمیں انصاف نہیں دی رہی، محسن کو مسلسل تشدد کا نشانہ کیا جا رہا ہے، محمد جمن کو بھی گرفتار کیا گیا، ہمیں ملنے بھی نہیں دیا جارہا۔
عبدالحمد مھر و دیگر نے کہا کہ پولیس نے منصور سومرو پر مقدمہ درج اور گرفتار محسن اور جمن کو آزاد نہیں کیا گیا تو احتجاجن روڈ بلاک کیا جائے گا۔
