اماراتی نائب وزیر اعظم دورزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان کا استقبال کیا۔شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

شیخ عبد اللہ بن زاید وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تجارت و سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون، علاقائی سلامتی اور عوامی روابط پر خاص توجہ دی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں