سندھو دریاء پر نئے کینالوں کے خلاف جے یو آئی کا بڑا اعلان

مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھو بچاو سندھ بچاو تحریک کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 24 ، 25 اور 26 اپریل کو احتجاجی جلسہ کر کے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔

مولانا راشد محمود سومرو نے پارٹی اجلاس کے بعد رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 24 اپریل کو کندھکوٹ سے انڈس ہائے وے پر احتجاجی جلسہ ہوگا، 25 اپریل ضلع گھوٹکی میں کموں شہید سے نیشنل ھاء وے پر احتجاجی جلسہ ہوگا۔26 اپریل ضلع سکہر میں موٹر وے سکہر انٹرچینج پر پر امن احتجاجی دہرنا ہوگا۔

جے یو آئی رہنما راشد محمود سومرو نے کہا کہ اگلا مرحلہ تینوں مقامات پر مستقل دھرنا دے کر سندھ پنجاب بارڈر کو بلاک کیا جائے گا۔جمعیۃ علماء اسلام نے کالا باغ ڈیم کے خلاف کھڑی رہی اور اب کینالوں کا فیصلہ واپس لینے تک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وفاق ہوش کے ناخن لے، سندھ کے عوام نے کارپوریٹ فارمنگ کو مسترد کیا ہے۔

علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھو دریاء میں پہلے سی پانی کی قلت کی وجہ سے زیر زمین پانی زہر بنتا جارہا۔ جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق پر بات کی ہے ، کینالوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں