گڈاپ ٹاؤن آفس ایسٹر کے مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ آفس میں مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ایسٹر کے حوالے سے گڈاپ ٹاؤن میں تمام چرچز اور عبادت گاہوں کے گردو نواح میں صفائی ستھرائی،جراثم کش ادویات کا اسپرے،چوناچھڑکاو اور روشنی کے خصوصی انتظامات کے علاؤہ دیگر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،تاکہ مسیحی برادری کو اپنے اس تہوار پر کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن نے گورنمنٹ کے آرڈر کے تحت تمام مسیحی ملازمین کو تنخواہیں بھی جاری کردی ہیں،تاکہ مسیحی ملازمین اس تہوار کو اپنی فیملی اور عزیز واقارب کے ساتھ اچھے طریقے سے مناسکے۔

ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ ایسٹر کا تہوار ہمیں امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے، گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں۔

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر میں اپنے تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن محبت، قربانی، امن اور امید کا پیغام دیتا ہے، آئیے ہم سب مل کر ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کریں جہاں تمام مذاہب کو برابری کے حقوق، احترام اور پیار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہو،پاکستان میں بسنے والے مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی خدمات ہر شعبے میں قابلِ تحسین ہیں،اقلیتی کونسل ممبر سنی مسیح نے ایسٹر کے حوالے سے گڈاپ ٹاؤن نے جو بلدیاتی سہولیات فراہم کی اور پروگرام میں شرکت کرنے پر چیئر مین طارق عزیز بلوچ وائس چیئر مین جام محمد جو کھیو، اراکین کونسل اور اعلیٰ افسران شکریہ ادا کیا،

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں