ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائےگی:چیئرمین پی سی بی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں  جائےگی.

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں  جائےگی، اس بات کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔ ہم  بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنےکو تیار ہیں،  بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرےگا کہ کہاں کھلانا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں تو  پھر  ایک ٹریک پر آئے ہیں۔ اسی طرح دوسری ٹیموں انڈر 19 شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ اہم فیصلے ہوں گے۔ عاقب جاوید سے عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی تھی، یہ عارضی فیصلہ تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں