قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کی امیدوار کامیاب

عمر کوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور نے کامیابی حاصل کرلی

صبا تالپور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئیں جبکہ آزاد امیدوار لال چند مالھی دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز جمعرات کی صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔

498پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔

ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع تھا، مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں