چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی وزیراعلیٰ سند سے ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ملاقات کی،سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ علیم لاشاری اور دیگر ملاقات  میں شریک تھے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت سندھ کے نوجوانوں کو بھی بہتر نوکریاں اور وزٹس کا مواقع دیئے جائیں

چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ ڈجیٹل یوتھ حب وزیراعظم نے لاؤنچ کیا ہے،یوتھ حب میں پبلک پرائیوٹ سیکٹرز روزگار مہیا کرتے ہیں،پاکستان سے ہنرمند نوجوانوں کو دنیا بھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ہم اپنے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے آراستہ کر کے دنیا بھر بھیجنا چاہتے ہیں،

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور سندھ حکومت کے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق، رابطہ کاری کے ذریعہ صوبے کے نوجوان مختلف ممالک روزگار، وزٹس، تعلیم کے لئے بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں