کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب, وائس چیئر مین لیاقت آباد ٹاؤن اسحا ق تیمور ی کے ہمراہ مولاناحسین آذاد اسکول میں جاری امتحانی مراکز کادورہ
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد میں تقریبا سات کے قریب امتحانات کے مراکز بنے ہیں جن میں نائن اور میٹرک کے امتحانات جار ی ہیں اس میں لیاقت آباد ٹاؤن کی خود کی ایک بلڈنگ ہے جس کے اندر تقریبا 500 سے 600 طالبات ہیں جن کا سینٹر پڑا ہے تو اس حوالے سے ہم نے مولانا حسین آزاد اسکول کا وزٹ کیا ہے جس کے اندر ہماری طرف سے تمام چیزیں مکمل ہیں جس میں بچوں کو وقفے وقفے سے پانی بھی پلایا جاتا ہے اس وقت جو دیگر چیزیں ہیں اس میں تمام چیزوں کا انتظام کیا گیا ہے اسی طرح اسکول کے سامنے پارک ہے اس پارک کو والدین کے لیے کھول دیا گیا ہے اور والدین کے لیے بھی وہاں پر پانی کا انتظام کیا گیا ہے کیونکہ گرمی بہت ہے لیکن سب سے زیادہ جو پریشانی اس وقت آ رہی ہے وہ لوڈ شیڈنگ کے ا ٓرہی ہے امتحانات شروع ہونے سے پہلے میں نے کے الیکٹرک کو لیٹر لکھا تھا کہ کم از کم جب تک نائن میٹرک کے امتحانات ہو رہے ہیں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے لیکن پھر بھی کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے
فراز حسیب نے کہا کہ کہا کہ طالبات نے شکایت کی ہے بہرحال لوڈ شیڈنگ بہت ہے اور ہم کے الیکٹرک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امتحانی اوقات کے اندر لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک دو شفٹوں کے پیپر ہو رہے ہیں ا س اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔
وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحا ق تیموری نے کہا مولانا حسین آزاد اسکول کا ہم نے وزٹ کیا وہ بہت بہتر تھا تمام چیزوں کی وجہ سے ڈسپلین کے حوالے سے کیونکہ ہم نے اس کی بہت پہلے سے تیاری کر رہے تھے اور یہ اسکول وہ ہے جس کی ہم نے پوری جو ہے مینٹیننس بھی کی ہے ہم عنقریب اس کا افتتاح بھی کر رینگے۔
