کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹرکیب رکشوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے

پابندی 15 اپریل سے 14 جون تک ہوگی جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

کمشنرکراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل۔آئی آئی چندریگر روڈ، عبداللہ شاہ غازی اور اسٹيڈيم روڈ  پر ہر قسم کے رکشوں پر پابندی ہوگی۔

اور دیگر علاقوں میں بھی رکشے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہےکہ ٹریفک پولیس کو شکایات درج کرانے اور کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں