کراچی:چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کی مداخلت پر امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم نے امریکی کمپنی Cudd Well Control کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔پاکستان پیٹرولیم PPL اور UEPL کی تکنیکی ٹیموں نے متاثرہ مقام کا مشترکہ دورہ کیا
ترجمان کے مطابق ماہرینِ ڈرلنگ، کمپلیشن اور سیفٹی پر مشتمل ٹیم نے سائٹ کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران آگ کی شدت میں کمی نہ آنے کا مشاہدہ کیا گیا، گیس کے حجم کے باعث گڑھا مزید پھیل گیا، گرم پانی کا اخراج جاری ہے۔
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے لیے ماہرین کی مشاورت جاری ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر نئی ویل کھودنے اور گیس کے منبع تک پہنچنے کا فیصلہ ماہرین کی رپورٹ پر ہوگا۔
ترجمان کے مطابق گیس کی مقدار اور درجہ حرارت معلوم کرنے کے لیے جدید آلات منگوائے جا رہے ہی۔حکومتِ سندھ اس ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں۔
