سندھ حکومت نے گاڑی مالکان کو بڑا ریلیف دے دیا

نمبر پلیٹس، وہیکل رجسٹریشن اور بک کی تبدیلی میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی

کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی جانب سے گاڑی مالکان کو بڑا ریلیف فراہم کردیا گیا۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے پرانی نمبر پلیٹس اور وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں 15 مئی 2025 تک کی توسیع کے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے عوام الناس بالخصوص گاڑی مالکان کو مطلع کیا ہے کہ وہ 15 مئی 2025ء تک اپنی پرانی نمبر پلیٹس کو نئی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس اور پرانی وہیکل رجسٹریشن بک کو نئی سیکیورٹی فیچرڈ اسمارٹ کارڈ سے تبدیل کروالیں۔بصورت دیگر توسیع کی تاریخ گزرنے کے بعد کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں