کراچی: ضلعی وسطی میں پورشن مافیاکیخلاف ایس بی سی اے کا کریک ڈاؤن، آباد کی جانب آپریشن کی حمایت کا اعلان،
ایسوسی ایشن بلڈر اینڈ ویلپرز آف پاکستان کے چئیرمین محمد حسن بخشی نے اپنے جاری وڈیو بیان میں کہا کہ ضلع وسطی میں ایس بی سی اے حکام کی پورشن مافیا کیخلاف کاروائیوں کو سراہتے ہیں،غیرقانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کیخلاف گرفتاریاں لائق تحسین ہیں،سندھ حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ انتظامیہ سے استدعا ہے آپریشن صرف ضلع وسطی تک محدود نہ رکھا جائے،آپریشن کا دائرہ وسیع کرکے شہر کے ہر اضلاع میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو قانونی دائرے میں لایا جائے۔
چئیرمین محمد حسن بخشی نے کہا کہ پولیس و دیگر حکام غیر جانبدارنہ روائیہ اختیار کرتے ہوئے آپریشن کا عمل یقینی بنائیں،ناجائیز بلڈنگ بنانے والے معیاری سمنٹ،سریے کا استعمال یا کوئی پیشہ وارونہ انجینئیر کی مدد حاصل نہیں کرتے۔اس آپریشن کے نتیجے میں عوام کی قیمتی جان و مال کو تحفظ مل سکے گا۔
چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ پورشن مافیا کیخلاف آپریشن سے عوام کا حکومت پر اعتماد مزید بحال ہوگا،ایسے افراد کو بلڈر کہنا بلڈر کی تذلیل ہے یہ افراد یونٹ (پورشن) مافیا اور مجرم ہیں،کیونکہ جو بلڈر ہے وہ آباد کا رجسٹرڈ ممبر ہے۔ہم حکومت کی جانب سے جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اور سندھ حکومت کےساتھ ہیں۔
