محکمہ موسمیات نے سندھ میں بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے سندھ میں محکمہ موسمیات نے سندھ میں آئیندہ تین دن تک موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر کے زیر اثر آج دادو، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، نوشہروفیروز سانگھڑ اور قمبر شہدادکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، سکھر اور خیرپور میں بھی  گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گی ہے۔

آج حیدرآباد ٹھٹہ، سجاول، بدین، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں تین دن تک 35 سے 38 سینٹی گریڈ گرمی رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں