وزیر داخلہ سندھ صحافی اے ڈی شر قتل کے قتل کا نوٹس لے لیا

کراچی: وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ ایس ایس پی خیرپور تمام تر ابتدائی پولیس کاروائی پر مشتمل تفصیلات ارسال کریں۔کرائم سین کو محفوظ اور دستیاب شواہد  کے ذریعے تفتیش کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔تفتیش کی پیش رفت اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ سے تعلق رکھنے والے صحافی اللہ ڈنو شر عُرف (اے ڈی شر) کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا، لاش کہیتوں سے ملی تھی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں