کراچی: ڈاکوؤں نے صحافی کو بھی نہ بخشا، 40 ہزار روپے چھین لئے
کراچی تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود شاہراہ فیصل پر واقع نجی بینک کی ای ٹی ایم سے رقم نکال کر باہر نکلے تو ڈاکوؤں نے روزنامہ سوبھ کے چیف رپورٹر وحید میمن کو اسلحہ دکھاکر یرغمال بنالیا
صحافی وحید میمن سے موٹرسائیکل سوار ڈاکو 40 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی وحید گل میمن سے لوٹی گئی رقم واپس دلاکر ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جاے۔
