دریائے سندھ پر نئے کینالز کے خلاف جے یو آئے کے دھرنے

سندھ کی نہیں پورے پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں: راشد محمود سومرو

کندھ کوٹکرچی: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے حکم پر جےیوآئی ضلع کشمور کندھ کوٹ ضلع گھوٹکی کا گڈو بیراج پر احتجاجی دھرنا جےیوآئی صوبہ سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی جنرل سیکرٹری علامہ راشد خالد محمود سومرو سیکٹری اطلاعات ڈاکٹر عبدالغنی انصاری سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہیں۔

جےیوآئی صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد خالد محمود سومرو نے دھرنے کے شرکاء

سے خطاب کرتے ہوئے دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی سندھ کو پچاس فیصد پانی نہیں مل رہا ۔

انہوں نے کہا کہ گڈو بیراج میں پانی نہیں ریت اڑتی نظر آ رہی ہے کینال نکالنے کا مقصد یے ہے کہ غریبوں مسکینوں سے کھیتی باڑی کا حق چھینا جائے پینے کا پانی بھی نہیں ملے گا جب کینال بنے تو پورے سندھ کی کیا صورتحال ہوگی۔

راشد محمود سومرو و دیگر کا کہنا تہا کہ دوسری طرف جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ چولستان کو فلڈ کے پانی سے آباد کیا جائے گا جب کے فلڈ کا آنا کبھی کبھی ہوتا ہے پہر یے سندھ کا پانی چوری لینگےآج ہم سندھو کی جنگ نہیں لڑ رہے پورے پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

راشد محمود سومرو نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف سندھ بھرمیں ملین مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں