چیئرمین نے واضح پیغام دیا کہ کینالز کسی صورت نہیں بننے دیے جائیں گے:شرجیل انعام

چیئرمین نے واضح پیغام دیا کہ کینالز کسی صورت نہیں بننے دیے جائیں گے:شرجیل انعام

کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں منائی گئی۔اس برسی میں پی پی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول نے خطاب میں انہوں نے ملک کے موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ کینالز ہے، جس پر انہوں نے واضح پالیسی بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ کل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی گئی،برسی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا۔ انہوں نے ملک کے اہم مسائل، خصوصاً سندھ کے برننگ ایشو، کینالز پر بات کی،چیئرمین نے واضح پیغام دیا کہ کینالز کسی صورت نہیں بننے دیے جائیں گے،مختلف اخبارات کی شہ سرخی آج کینالز کی مخالفت پر ہے، چیئرمین نے سخت پیغام دیا ہے کہ کینالز بننے نہیں دیے جائیں گے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ابھی تک یہ واضح نہیں کر سکی کہ کینالز کو پانی کہاں سے فراہم کیا جائے گا،بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ کینالز نامنظور ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم شہباز کے ساتھ نہیں، عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی صورت میں کینالز کو بننے نہیں دیا جائے گا،پانی کے بارے میں پنجاب حکومت ابھی تک یہ واضح نہیں کر سکی کہ پانی کہاں سے آئے گا۔پیپلز پارٹی کسی صورت کینالز نہیں بننے دے گی،بیرونی ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم کسی صورت میں ملک کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جو لوگ افراتفری چاہتے ہیں، انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کالا باغ ڈیم والے مسئلے پر دھرنا دیا تھا، این ایف سی ایوارڈ محترم آصف علی زرداری نے دیا، آصف علی زرداری نے ملک کے ہر کونے کی آواز کو سنا تھا اور کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر فیصلہ دیا تھا،این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبائی خود مختاری پر بھی آصف علی زرداری کے دور میں کام ہوا تھا۔خیبر پختونخوا کا نام بھی آصف علی زرداری نے ہی رکھا تھا۔بلوچستان کے لیے پیکج کا اعلان بھی آصف علی زرداری نے کیا تھا۔ مشکل حالات میں پاکستان کھپے کا نعرہ بھی آصف علی زرداری نے لگایا تھا۔بلاول بھٹو نے کل جلسے میں کہا کہ ہم تمام صوبوں کو ایک ہونا چاہیے،۔ کینالز کا مسئلہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے اٹھایا ہے،کل چیئرمین نے یہ اعلان کیا ہے کہ اٹھارہ اپریل کو کینالز اور دہشتگردی کے مسئلے پر حیدرآباد میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔یہ جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا،مخالفین جو چاہتے ہیں کہ ملک کو استحکام نہ ہو، ان کے کہنے پر فیصلے نہیں ہوتے، فیصلہ ہماری لیڈر شپ کرتی ہے۔لیڈر شپ ہمیشہ صحیح وقت پر صحیح فیصلے کرتی ہے،کینالز پر باقی پارٹیاں جو تقریریں کر رہی ہیں، وہ کینالز پر کم پیپلز پارٹی کے خلاف زیادہ کر رہی ہیں،سندھ کے لوگوں کو پتہ ہے کہ پیپلز پارٹی والے مر جائیں گے لیکن سندھ کے مفاد میں کوئی سودا نہیں کریں گے،عظمی بخاری کا بیان افسوسناک ہے، کیا آپ نے آئین پڑھا ہے؟ یہ صدر کا مینڈیٹ نہیں کہ منصوبوں کی منظوری دیں، میٹنگ کے منٹس میں منظوری کا لفظ کہیں بھی نہیں،آپ سوچتے ہیں کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے ساتھ تصادم میں آئے گی؟یہ پنجاب حکومت کی ایجنڈا ہوگی کہ ہم وفاقی حکومت کی سپورٹ ختم کریں۔
شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تہا کہ پیپلز پارٹی میچوئر سیاست کر رہی ہے، عوامی مفادات کا تحفظ کرتی رہی ہے اور مرتے دم تک کرتی رہے گی،آپ سوچیں، سمجھیں، پڑھ لیں، پھر بیان دیںاگر آپ کے گھر میں جھگڑے ہیں تو وہ وہیں تک رکھیں، کے پی حکومت کا فوکس امن عامہ پر ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ کے پی اپنے حلقے میں نہیں جا سکتے،بے امنی کی ذمہ داری کے پی حکومت پر تھی، ہے، پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ طالبان کے دفاتر کھلنے چاہئیں، ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوں،
کوئی عقلمند انسان عظمی بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا،اگر عظمی بخاری کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں نہ کہ غلط بیانات دیں، چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ،ن لیگ میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں،پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی نے منع کر دیا،پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ تمام صوبے مل کر چلیں اور کام ہو، ۔مشکل حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو مضبوط کیا،شہید بھٹو، شہید بی بی، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ پاکستان کو مضبوط کیا،سی سی آئی کے ذریعے وزیر اعلیٰ اکثر بار وفاقی حکومت کو خط لکھ چکے ہیں۔پیپلز پارٹی متعدد بار واضح کر چکی ہے کہ کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے کینالز کی کھل کر مخالفت کی ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں،پیپلز پارٹی نے کینالز کی کھل کر مخالفت کی ہے،وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں،پروپیگنڈہ وہ لوگ کر رہے ہیں جو کل کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکال رہے تھے۔حکومت چھوڑنا بڑی بات نہیں، حالات اور وقت کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں، ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہم کینالز نہیں دینے دیں گے۔ بڑے حالات میں پیپلز پارٹی نے ملک کو مضبوط کیا، آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہے۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کبھی نہیں گھبرائی۔سندھ کے حقوق کے لیے جو آصف علی زرداری نے کیا وہ کسی نے نہیں کیا،
کالاباغ ڈیم کو صدر آصف علی زرداری نے دفن کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں