کراچی: چیئرمین ایسوسی ایشن آ ف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) محمد حسن بخشی کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئی ہیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ ڈیفنس میں واقع مسجد طارق میں ادا کی گئی جبکہ تدفین میوہ شاہ کوکن قبرستان میں کی گئی۔
نماز جنازہ اورتدفین میں عزیز و اقارب سمیت آباد کے عہدیداران، تاجر تنظیموں کے رہنماؤں، ایم پی ایز،ایم این ایز، سرکاری افسران اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
حسن بخشی کی والدہ کے انتقال پر مختلف تاجر تنظیموں، سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں، ارکان قومی و صوبائل اسمبلی اوروزرا کی جانب سے حسن بخشی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرنے کی دعا مانگی۔
مرحومہ کا سوئم اتوار (6 اپریل) کو عصر اور مغرب کے درمیان حسن بخشی کی رہائشگاہ B-22 نیو ہاؤسنگ اسکیم ذمہ ذمہ ڈیفنس کراچی کیا جائے گا۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا چیئرمین آباد کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) محمد حسن بخشی کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ اللہ تعالٰی حسن بخشی کی والدہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ آمین
سعید غنی نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔اللہ تعالٰی حسن بخشی اور ان کے اہلخانہ کو کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین
