شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو عالمی سطح پر منوایا:شرجیل انعام

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 46 ویں برسی کے موقع پر پیغام

شرجیل انعام میمن  نے کہا ہے کہ آج ہم بابائے آئین، جمہوریت کے علمبردار، اور امت مسلمہ کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں بلکہ دنیا بھر میں مظلوم اقوام کے لیے ایک امید کی کرن بنے رہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی بصیرت، قیادت، جرأت اور عوامی خدمت کا جذبہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔قائد عوام وہ لیڈر تھے جنہوں نے عوام کو شعور دیا، کسانوں، مزدوروں، طلبہ، خواتین اور محروم طبقات کو سیاسی دھارے میں شامل کیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی، اور پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط خودمختار ریاست کے طور پر منوایا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں