صدر مملکت،وزیر اعظم،چیئرمین سینیٹ نے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزراء نے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے نماز عید نوابشاہ جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے جاتی امرا لاہور میں نماز عید ادا کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید ادا کی۔

گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی نماز عید میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پولو گراؤنڈ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عیدگاہ گراؤنڈ کراچی میں نماز عید ادا کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں