صارفین پانی کا استعمال احتیاط سے کریں: کراچی واٹر کارپوریشن

کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن نے آن لائن بک ہونے والے تمام واٹر ٹینکرز عیدالفطر سے قبل پہنچانے کی سخت ہدایت کردی.

سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا.

انچارج ہائیڈرنٹس سیل سردار شاہ نے کہا ہے کہ آن لائن بک ہونے والے تمام واٹر ٹینکرز عیدالفطر سے قبل پہنچائے جائیں گے۔عیدالفطر کی ایام کے دوران عام تعطیلات کے باعث ٹینکرز سروس دو روز کے لیے عارضی طور پر معطل رہیں گی۔

سردار شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عیدالفطر کے ایام کے دوران ہائیڈرنٹس سیل اسٹاف اور ٹینکرز ڈرائیوروں کی چھٹیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے،ٹینکرز سروس 31 مارچ بروز پیر اور یکم اپریل بروز منگل کو عارضی طور پر معطل رہیں گی،دو اپریل بروز بدھ کو ٹینکرز سروس صرف ہائیڈرنٹ ونڈو پر جاری رہے گی، دو اپریل بروز بدھ کو تمام ہائیڈرنٹس کی ونڈو سے واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے

انچارج ہائیڈرنٹس سیل نے کہا ہے کہ ضرورت مند صارفین متعلقہ ہائیڈرنٹ پر آکر واٹر ٹینکرز با آسانی حاصل کر سکتے ہیں،تین اپریل بروز جمعرات سے موبائل ایپ کے ذریعے تمام ہائیڈرنٹس سے باقاعدہ ٹینکرز سروس بحال کردی جائے گی، عیدالفطر کی ایام کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام ہائیڈرنٹس پر واٹر ٹینکرز اسٹینڈ بائی پر کھڑے کیے جائیں گے۔

انچارج ہائیڈرنٹس سیل سردار شاہ نے کہا ہے کہ فوکل پرسن ٹو ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر ایمرجنسی کی صورت میں واٹر ٹینکرز کی ترسیل یقینی بنانے کی نگرانی کریں گے۔صارفین پانی کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صارفین کو تکلیف کے لیے معزرت خواہ ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں