گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں عید انتظامات کا کام جاری ہے: طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے عیدالفطر کی مناسبت سے انتظامات کے حوالے سے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں صفائی ستھرائی،جراثم کش ادویات کا اسپرے، چونا چھڑکاؤ اور واٹر سپلائی اسکیموں کی مرمت کے کام جاری ہیں،تاکہ عیدالفطر کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈاٹریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹشن محمد افضل لغاری نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز کی مساجد اور عید گاہوں میں صفائی ستھرائی،چونے کا چھڑکاؤ اور عبادت گاہوں کے  اطراف میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام جاری ہیں اور عید سے قبل مکمل کرنے پر گامزن ہیں،انچارج فیومیگیشن راحیل آرائیں کے مطابق عید کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کے اراکین کونسل کی مشاورت سے تمام علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے جاری ہے، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور (AEE)وسیم آرائیں نے بتایا کہ عید کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن میں واٹر سپلائی اسکیموں کی مرمت کا کام آخری مراحل میں جاری ہے اور جہاں پر واٹر سپلائی اسکیمیں موجود نہیں ہیں وہاں پر گڈاپ ٹاؤن کے واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی سپلائی کیا جارہا ہے تاکہ عیدالفطر کی نماز میں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی بہترین سہولیات کی فراہمی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے تاکہ بھرپور اقدامات کے ساتھ بہتر سروس فراہم کی جاسکے، اس موقع پرڈائریکٹر (ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان،سپر ٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری،ڈائر یکٹرانفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر پارکس محمد افضل لغاری،ڈپٹی ڈائر یکٹر (ایچ آر ایم) سر فراز احمد کھتری،انچارج سینیٹیشن علی پلیجو، پرویز شانی، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں