چیئرمین کورنگی ٹاؤن کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کا عید انتظامات کے حوالے سے دورہ

کراچی: چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون فیض محمد شیخ نے کورنگی ٹاون میں نماز عید الفطرکے حوالے سے دورہ کیا اس موقع پر انہون نے کہا کہ عید گاہوں،مساجد و امام بارگاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی،روشنی کے انتظامات سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

چیئر مین  کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ  کی ہدایت پر میونسپل کمشنر کورنگی ٹاون فیض محمد شیخ  نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ نماز عید سے قبل عبادت گاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں کے اطراف صاف ستھرے ماحول اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے تمام وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد یونس، ڈائریکٹر پارکس معین جت اور دیگر ٹی ایم سی کے افسران کے ہمراہ مرکزی عید گاہ  کا دورہ کرکے نماز عید کے حوالے سے کورنگی ٹاون کے تحت انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

میونسپل کمشنر فیض محمد شیخ نے کورنگی ٹاون کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے موقع پر علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے نماز عید سے قبل عیدگاہوں ،مساجد و امام بارگاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں کے آمد و رفت کے راستوں پر صفائی و ستھرائی کے بعد چونے کا چھڑکاو اور جرا ثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں