پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت زرداری ہاوَس کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں میرپورخاص ڈویژن سے منتخب پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46 ویں یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدابخش میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کے لیئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
فریال تالپور کو اجلاس کے دوران 4 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کے لیئے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ
فریال تالپور نے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن سمیت ملک بھر کے جیالوں میں قائدِ عوام کی برسی میں شرکت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے حوالے سے جوش و خروش مثالی ہے۔قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریئہ اور قربانی لازوال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو عوام کی دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔زندہ قومیں اپنے عہد ساز قائدین اور شہیدوں کے ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔صدر آصف علی زرداری، قائدِ عوام شہید بھٹو کے تدبر اورشہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ کے امین ہیں۔
فریال تالپور کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث کے وارث ہیں۔4 اپریل کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب تاریخی ہوگا، قوم کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔عوام 4 اپریل کو گڑھی خدابخش پہنچ کر دنیا کو پیغام دیں کہ پوری پاکستانی قوم متحد اور پرعزم ہے۔
اجلاس میں پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ایم این اے نوابزادہ میر منور علی تالپور،پیر آفتاب شاہ جیلانی اور دیگر رہنما شریک
ڈاکٹر مہیش ملانی، نعمان شیخ، میر طارق تالپور، امیر علی شاہ جیلانی، نور احمد بھرگڑی، سید امیر علی شاہ، محمد قاسم سومرو، دوست محمد راحیموں اور فقیر شیر محمد بلالانی شریک
اجلاس میں ہری رام، کھٹو مل جیون، رانا ہمیر سنگھ، غلام حیدر سمیجو، پونجو مل بھیل، خیر النساء مغل، جنید بلند، عبدالروَف غوری، صوفی محمد نواز، حاجی بقا پلی، سشیل ملانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
