کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے انفارمیشن سیکریٹری ضلع کورنگی و چیئرمین یوسی 8 احمد رضا کے ہمراہ یوسی 8 میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
اس موقع پر پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی اور ٹی ایم سی کورنگی کے افسران بھی موجود تھے
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے 50/A میں مدینہ پارک اور یوسی آفس کی تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیا
اس موقع پرچئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم نے جب سے بلدیاتی اقتدار سنبھالا ہے اس دن سے دن و رات سے کوشش ہے کہ کورنگی کے عوام کی 30 سالا محرومیوں کا خاتمہ کریں جس کے لئے ہم خلو ص نیت کے ساتھ کورنگی ٹاون کی تمام یو سی میں بلا امتیاز و تفریق ترقیاتی کام کرانے میں مصروف عمل میں ہیں
موقع پر موجود انفارمیشن سیکریٹری و یو سی 8 چئیر مین احمد رضا نے کہا کہ ہمارا مقصد کورنگی ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے، عوام نے ہمیں اپنی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے جس میں ہم شب و روز مصروف عمل ہیں ۔
