سندھ کی 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ حکومت، گوگل اور ٹیچ ویلی کے درمیان معاہدہ، تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدکی گئی ہے،تقریب میں وزیر تعلیم سردار شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، چیئرمین سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر طارق رفیع، سیکریٹری سائنس اینڈ آئی ٹی نور احمد سموں، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، پبلکل سیکٹر 30 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق اور دیگر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے باضابطہ طور پر 30000 گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ کی 30 جامعات کے طلبہ کے لیے 30000 گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اسکالرشپس کا آغاز کر دیا ہے،حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔یہ اسکالرشپس ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا،آج ہم سندھ کے نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب قدم اٹھا رہے ہیں،ڈیجیٹل مہارتوں کی ترویج کرتے ہوئے  سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان اہم معاہدہ کیا گیا ہے،یہ اقدام پچھلے سال کے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس سندھ پروگرام 2024 کی نمایاں کامیابی کے بعد مزید فروغ دی رہے ہیں،گزشتہ سال ہم نے سندھ کی 10 سرکاری جامعات کے 1500 مستحق طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی۔اس سال سرکاری 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ اس اسکالرشپ سے مستفید ہوں گے۔طلبہ کو جدید تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہوئے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس سندھ 2025 کا آغاز کیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  پروجیکٹ مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی، AI، اور دیگر جدید مہارتوں پر تربیت دی جائے گی،کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے،سنہ  2024 میں 1500 طلبہ نے کامیابی سے گوگل سرٹیفکیٹ حاصل کیے، گوگل AI Essentials کورس مکمل کرنے والے طلبہ عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ ہوں گے،سال 2024 میں 1500 طلبہ نے گوگل اسکالرشپس حاصل کیں،سؤ فیصد طلبہ نے اپنے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کیے۔250 طلبہ نے پروجیکٹ مینجمنٹ میں مہارت حاصل کی،247  طلبہ نے UX ڈیزائن  اور 206  طلبہ نے سائبر سیکیورٹی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔215  طلبہ نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس میں گریجویشن مکمل کی۔172  طلبہ نے ڈیٹا اینالیٹکس میں کامیابی حاصل کی۔یہ کورسز گوگل کے ماہرین نے تیار کیے ہیں اور انہیں آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، AI، سائبر سیکیورٹی سمیت 9 شعبوں میں تربیت دی جائے گی،ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلبہ عالمی معیار کی تربیت حاصل کریں۔اسکالرشپ میں 30 فیصد خواتین کا ہدف رکھا گیا ہے اور اور پسماندہ طبقات پر توجہ دی جائے گی۔گوگل اسکالرشپس کے تحت تربیت یافتہ کئی طلبہ کی معروف کمپنیوں میں تقرری ممکن ہوئی۔گوگل اسکالرشپ یافتہ طلبہ 70 ہزار سے 16 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کر رہے ہیں۔جامعہ سندھ، جامشورو کی لینا کماری نے گوگل AI Essentials مکمل کر کے انٹرن شپ حاصل کی۔گوگل نے لینا کماری کی کامیابی کی کہانی عالمی سطح پر شائع کی۔ہمارے طلبہ عالمی کمپنیوں Application, Day by Day Oman اور Teekjee میں بھرتی ہوئے۔سنہ 2025  میں 30000 طلبہ کو اسکالرشپس دی جائیں گی

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کم از کم 30 فیصد خواتین کو ڈیجیٹل تعلیم کے مواقع دیے جائیں گے،سندھ کے ہر نوجوان کے لیے مساوی تعلیمی مواقع یقینی بنائیں گے،یہ کامیابیاں گوگل، سندھ حکومت، اور ٹیک ویلی کی مشترکہ کاوشوں کا شاندار نتیجہ ہے،ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ سندھ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،سندھ حکومت، گوگل اور جامعات کا اشتراک نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کی جانب ایک قدم ہے،ہم سب مل کر سندھ کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ایک ایسا ٹیلنٹ پول بنا رہے ہیں جو ڈیجیٹل معیشت کو آگے لے جائے گا،سندھ کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنایا جا رہا ہے۔سندھ حکومت کا یہ مقصد نوجوانوں کو جدید دور کی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔

سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں کا کہنا تھا کہ گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس پروگرام نوجوانوں کے لیے "گیم چینجر” ہے، عالمی معیار کے سرٹیفکیٹس سے سندھ کے نوجوان بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے تیار ہونگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں