وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے یوم پاکستان کے موقع پر ہم اپنے اسلاف اور مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قرار داد پاکستان لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے،آج پاکستان خود مختار مملکت اور ہم ایک آزاد قوم ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہم اپنے اسلاف اور مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قرار داد پاکستان لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے،
جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔آج پاکستان خود مختار مملکت اور ہم ایک آزاد قوم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان، عدلیہ اور انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام میں مصروف ہیں، حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور ایف سی بےمثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔آئیں! عہد کریں کہ قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے دن رات محنت کریں گے، قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل کرکے ملک کو ترقی یافتہ، عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے۔
