سندھ کے دوسرے بڑے شہرحیدرآباد کے قریب بیوی نے شوہر کو لوہے کے راڈ اور ڈنڈے کے وار کرکے قتل کردیا۔
ٹنڈو حیدرکے گوٹھ بھلن کالونی میں لیلی نامی خاتون نے اپنے شوہر کو گھریلو ناچاقی پر لوہے کے راڈ اور ڈنڈے مارکر قتل کیا۔
ملزمہ نے ابتدائی طور پرپولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ نامعلوم افراد اس کے شوہر کو زخمی حالت میں گھر کے دروازے کے باہر پھینک کر چلے گئے۔
پولیس نے گھر کی دیواروں پر خون کے نشانات اور 4 سالہ بچے کے بیان کی روشنی میں ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر کردیا۔
